بولان ،نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ ،ڈرائیور جاں بحق ،2افراد زخمی ،تخریب کاری سے بجلی کے ٹاور کو جزوی نقصان ،پشین ،سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،3 مغوی بازیاب ،2ملزمان کو گرفتار

منگل 27 اگست 2013 22:57

بولان /پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اگست۔ 2013ء) ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ تخریب کاری کے ایک اور واقعے میں بجلی کے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا،پشین میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،3 مغوی بازیاب کراکر2ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے درنجن میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والے اسکریپ کے ایک ٹرک پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور زخمی اور کلینر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ڈرائیور کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیاگیاجبکہ ایک اور واقعے میں بولان کے ہی علاقے گوگرت میں بجلی کے ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا جس سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 مغوی افراد کو بازیاب کرا کر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے منزری میں ایف سی کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3مغوی افراد کو بازیاب کراکر 2اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کاروائی کے دوران اغواء کاروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ۔