کراچی،گور ومندر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، دوسراگرفتار، فائرنگ سے 3 ایدھی ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا

جمعہ 30 اگست 2013 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30اگست 2013ء ) کراچی میں گور ومندر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا، فائرنگ سے 3 ایدھی ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق کراچی میں جمشید کواٹر گرومندر کے قریب ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 3 ایدھی ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔ ایدھی ایمبولینس اپنے بوتھ پر موجود تھیں۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان متعدد ورداتوں میں ملوث ہے۔