پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ‘پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کبھی ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے ‘ دہشتگردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ‘جس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اس کا نام نشان مٹ جاتا ہے ، چیئرمین انٹرنیشنل علمائے مشائخ کونسل سید تصورالحسن گیلانی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 3 ستمبر 2013 17:42

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3ستمبر 2013ء ) چیئرمین انٹرنیشنل علمائے مشائع کونسل سید تصورالحسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ‘پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کبھی ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے ‘دہشتگردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں جس نے بھی ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اللہ کے فضل و کرم سے ان کا نام نشان مٹ جاتا ہے موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے اہم رول ادا کر رہی ہیں پاکستان کی تمام جماعتیں میاں نواز شریف پر متفق ہیں اور میاں نواز شریف اپنی حکومتی مدت پوری کریں گے ۔

وہ منگل کو چاہ موچیاں کے مقام پر نیشنل بنک جاتلاں کے منجیر چوہدری خورشید کے گھرکشمیر پریس کلب جاتلاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ظفری سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشتگروں کو ہر صورت نا کام بنا کر امن قائم کرنا ہو گا دہشتگرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں پوری قوم کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی سے کشمیر پر قبضہ نہیں رکھ سکتا کشمیروں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ایک سوال کے جواب پر سید تصور الحسن گیلانی نے کہا کہ کراچی کے حالات ایک یا دو دن میں ٹھیک نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت نے کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنے میں بہتر حکمت عملی شروع کر دی ہے عوام تعاون کریں انشاللہ بہتر نتائج ملیں گے بجلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بجلی کا مسلہ کوئی ایک گھر یا گاوں کا نہیں بلکے پورے ملک کا ہے پہلے کی نسبت اب بجلی کافی بہتر ہے مذید بجلی کی بہتری کے لیے بڑے اہم منصوبہ جات پر کام شروع ہے بجلی چوروں کے خلاف حکومت نے کاروائی شروع کر کے احسن اقدام کیا ہے صحافی معاشرے کی خوبصورت آنکھ ہیں مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کو حل کرنا حکومت کا کام ہے مثبت اور بے لوث صحافت کرنے والے ایک بڑی عبادت کر رہے ہیں کشمیر پریس کلب جاتلاں کے تمام صحافیوں کو مثبت صحافت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں صحافیوں کے مسائل حل کرنا حکومتی زمہ داری ہے وہ ہر حال میں حل ہوں گے

متعلقہ عنوان :