ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر249 رنز بنالئے

منگل 3 ستمبر 2013 21:49

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2013ء) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلےٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے.زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مسا کادزا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بلے باز ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے نوجوان کرکٹر اظہر علی 78 اور کپتان مصباح الحق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کا اضافہ کیا۔مصباح اور اظہرعلی کے پویلین لوٹنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنی وکٹیں گنواتے رہے تاہم جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بیٹنگ میں بھی اپنے کمالات دکھائے اور قومی ٹیم کے اسکور کو 249 رنز تک پہنچانے میں مدد کی، جنید خان کے آؤٹ ہونے پر جب پہلے دن کا کھیل ختم کیا گیا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے اور سعیداجمل 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔زمبابوے کی جانب سے تیناشے پین ینگرا نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ ٹینڈائی چٹارا، سنگھی مسا کادزا اور پراسپر اٹسیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ عنوان :