جاوید میانداد کا بھانجا ہونا میرے لئے نقصان دہ ثابت ہوا، ماموں کی وجہ سے میں آسان ہدف ہوں، مجھے سیاست کا شکار بنایا جاتا ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں ناکام ہوجاوٴں، پاکستان میں صوبائی بنیادوں پر پسند نا پسند معمول کی بات ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فیصل اقبال کا ویب سائٹ کو انٹرویو

بدھ 4 ستمبر 2013 14:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4ستمبر 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فیصل اقبال نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کا بھانجا ہونا میرے لئے نقصان دہ ثابت ہوا،یک لابی ان دنوں بھی جاوید میانداد کے خلاف متحرک تھی جب وہ کھیلتے تھے اور جب وہ کوچ بنے اس وقت بھی وہ سازشوں کا شکار رہے۔ ماموں کی وجہ سے میں آسان ہدف ہوں اور مجھے سیاست کا شکار بنایا جاتا ہے۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں ناکام ہوجاوٴں۔

(جاری ہے)

90 فیصد مجھے اپنے ماموں کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 10فیصد اس لئے کہ میرا تعلق کراچی سے ہے۔ پاکستان میں صوبائی بنیادوں پر پسند نا پسند معمول کی بات ہے۔ فیصل اقبال نے کہا کہ جب سے میں نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔ مجھے مختلف کھلاڑیوں کا متبادل سمجھا گیا۔ عام طور پر طویل عرصے بعد ایک میچ ملتا ہے ہر بار مختلف پوزیشن پر کھلایا گیا۔ 26 ٹیسٹ میں 3،4، 5،6 اور 7 نمبر پر کھلایا گیا۔ اس طرح کوئی کھلاڑی کس طرح سیٹ ہوسکتا ہے، اس لئے مجھے مستقل موقع نہیں ملتا کیوں کہ مجھے کھلانے سے بعض لوگ غیر محفوظ ہوجاتے ہیں۔