بھارتی فلموں کی نمائش سے مقامی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘ صائمہ نور، بھارتی فلمیں دکھانے کے خواہشمند پاکستان کی فلمیں بھارت میں دکھانے کیلئے بھی انتظامات کریں‘ اداکارہ کی گفتگو

پیر 23 ستمبر 2013 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 23ستمبر 2013ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ‘جو لوگ بھارتی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں انہیں پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھانے کیلئے بھی انتظامات کرنے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لئے کچھ کیا جائے لیکن انڈسٹری میں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے انڈسٹری سے وابستہ تمام رائٹرز فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہونا چاہیے اور مشترکہ طور پر پراجیکٹس کا آغاز کرنا چاہیے اس سے نہ معیاری کام ہوگا بلکہ سرمائے کا کم بوجھ ہونے کی وجہ سے زیادہ فلمیں بھی بنائی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :