نوجوت سنگھ سدھو کا امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر احتجاج کے طور پر تا مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان، حکام نے میرے پیش کئے ترقیاتی منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے ، سنگھ سدھو کا بیا ن

ہفتہ 28 ستمبر 2013 16:09

امرتسر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28ستمبر 2013ء) سابق بھارتی کرکٹر اوربی جے پی کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر احتجاج کے طور پر تا مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ امرتسر کی ترقی کیلئے 160 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم گزشتہ 6 سالوں میں ان فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے یہاں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کئے گئے بلکہ اس میں سے 60 کروڑ روپے پنجاب کے دوسرے شہروں کیلئے مختص کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سدھو نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ با دل سے ان 60 کروڑ روپے کی پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرف منتقلی کی انکوائری کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ حکام نے میرے پیش کئے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے تاہم میں شہر کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرض سے اچھی طرح آگاہ ہوں اور اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے نہ تو کسی کو کچھ کہوں اورنہ کسی کو مورد الزام ٹھہراوٴں گا بلکہ حکام کو ان کی غلطی باور کرانے کیلئے دو روز سے تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نے مجھے خاموش رہنے کیلئے کہا تاہم امرتسر کی طرف میرا جو فرض ہے اسے انجام دینے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :