بھارتی خاتون صحافی کا وزیراعظم نوازشریف کے بیان کا دفاع

اتوار 29 ستمبر 2013 19:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے وزیراعظم نوازشریف کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے من موہن سنگھ کو دیہاتی عورت نہیں کہا۔ گفتگو توڑ مروڑ کر پیش کی گئی۔وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس پر بھارتی میڈیا اور بی جے پی نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے من موہن سنگھ کو دیہاتی عورت کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔

گفتگو میں بھارتی خاتون صحافی برکھا دت بھی تھیں۔ برکھا دت نے وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے بتایا کہ گفتگو کو غلط رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کا پاکستان کے بارے میں امریکی صدر سے شکایت کرنا ایسا ہے جیسے کوئی دیہاتی عورت اپنے شوہر سے جھگڑے میں تیسرے فریق کو ملوث کرلے۔ برکھا دت نے کہا کہ یہ صرف ایک مثال تھی جو غیر رسمی گفتگو میں آف دی ریکارڈ دی گئی۔