مذاکرت کی کوشش کوفوج نقصان پہنچا رہی ہے،بھارتی وزیرخارجہ کا الزام

اتوار 29 ستمبر 2013 21:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے نواز شریف کی کوششوں کو فوج اور آئی ایس آئی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا سے بات چیت میں سلمان خورشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاک فوج اور آئی ایس آئی کو کنٹرول میں لینے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا، اِنہوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں تمام سرکاری ادارے ایک ہی نقطہ ء نظر کے حامل ہوتے تو خطے میں وہ کچھ نہ ہو رہا ہوتا جو ہو رہا ہے، من موہن نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران پاکستان کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا وہ دُرست تھے، اِنہوں نے کہا کہ بھارت نے ممبئی حملے میں پاکستانی سرزمین کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پاکستان کو دے دیئے ہیں، پاکستان ملوث افراد کو پکڑنے میں مدد دے، اِنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو یا تو ہمارے حوالے کرے یا خود ان کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :