کالعدم تحریک طالبان کی قصہ خوانی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان کی مذمت، ٹی ٹی پی کی عوام سے کوئی دشمن نہیں ،حملے میں طالبان کا کوئی کردار نہیں ، شاہد اللہ شاہد

اتوار 29 ستمبر 2013 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے خود کو قصہ خوانی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ٹی پی کی عوام سے کوئی دشمن نہیں ،حملے میں طالبان کا کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ وہ سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم وہ عوامی مقامات پر حملے نہیں کرتے اور قصہ خوانی بازار دھماکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ ٹی ٹی پی قصہ خوانی بازار دھماکے کی مذمت کرتی ہے جس میں بڑے پیمانے پر عوامی نقصان ہوا اور کہا کہ ٹی ٹی پی کی عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔