یوٹیلیٹی اسٹور کے اہلکاروں نے مہنگا چاول اور دال خرید کر ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ‘ ذرائع

پیر 30 ستمبر 2013 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30ستمبر 2013ء) یوٹیلیٹی اسٹور کے اہلکاروں نے مہنگا چاول اور دال خرید کر ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ادارے کے اہل کاروں کی جانب سے ٹوٹا اور باستمی چاول 11 روپے فی کلو تک مہنگا خریدا گیا۔ مہنگے چاول کی خریداری سے ادارے کو 3کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ چنے کی دال بھی مارکیٹ ریٹ سے مہنگی خریدی گئی۔ چنے کی دال مہنگے ریٹ پر لینے سے 57 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ان سودوں میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :