قائمقام وزیراعظم بلدیہ اعلیٰ کے کرپٹ ترین آفیسران سے میرپور کے لوگوں کو نجات دلائیں‘خضر حسین آزاد اور شیخ جمیل، عوام کے حقوق اور تاجروں کی فلاح کیلئے ہم نے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے‘ نذرانے لینے والوں کو میرپور ہر حال میں چھوڑنا ہو گا

بدھ 2 اکتوبر 2013 17:18

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اکتوبر 2013ء) پیرے شاہ غازی مار کیٹ کے صدر خضر حسین آزاد اور شیخ جمیل نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ کے کرپٹ ترین آفیسران اسٹیٹ آفیسر کو قائم مقام وزیر اعظم چوہدری یاسین تبدیل کریں تا کہ میرپور کے لوگوں کو رشوت خور آفیسر سے نجات مل سکے ایڈ منسٹریٹر سے اسٹیٹ آفیسر بن گیا مگر بلدیہ اعلیٰ میرپور کو نہ چھوڑا اور اب ٹرانسفر ہوئی تو یہاں سے جانے کو تیار نہیں صدر انجمن تاجران سہیل شجاع مجاہد، ارشد میر اور راجہ خالد محمود خان نے ڈی سی آ فس کے اجلاس میں عوام اور تاجروں کی بھرپور نمائید گی کی جس پر اہلیان میرپور کو ان پر فخر ہے اور اور مید ہے کہ عوام کی آواز کو اسی طرح بھرپور اندز میں بلند کرتے رہیں گے حضر حسین آزاد نے کہا کہ اسٹیٹ آفیسر کا عوامی رہنماؤں کے ساتھ روایہ کی بھرپور الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں اور ان کو ہ بتا دیا چا ہتے ہیں کہ عوام کے حقوق اور تاجروں کی فلاح کیلئے ہم نے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے نذرانے لینے والوں کو میرپور ہر حال میں چھوڑنا ہو گا میرپور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ میرپور کے عوام کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت فل فور پلاٹ بحال کرئے تا کہ میرپور کے عوام بھاری نذرانے دینے سے بچ سکیں اور ان پلاٹون کی مد میں ہونے والی بلدیہ کی آمدن سے شہر کو بہتر کیا جا سکتا ہے جو کروڑوں روپے میں متوقع ہے میرپور کی تاجر برادری کی تنظیموں کے فیصلے کے مطابق ہم بلدیہ کے ساتھ کسی قسم کے مزاکرات یا میٹنگ نہیں کریں گئے ۔شیخ جمیل نے کہا کہ بلدیہ کے کینسل شدہ پلاٹوں پر 90فیصد لوگوں نے مجبور ہو کر ان کو مال دے کر تعمیر کی یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے پلاٹ بحال نہیں ہونے دیتے حکومت فل فور پلاٹ بحال کرئے تا کہ میرپور کے عوام بھاری نذرانے دینے سے بچ سکیں اور ان پلاٹون کی مد میں ہونے والی بلدیہ کی آمدن سے شہر کو بہتر کیا جا سکتا ہے جو کروڑوں روپے میں متوقع ہے میرپور کی تاجر برادری کی تنظیموں کے فیصلے کے مطابق ہم بلدیہ کے ساتھ کسی قسم کے مزاکرات یا میٹنگ نہیں کریں گئے ۔

متعلقہ عنوان :