قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر کی عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے 4 کروڑ روپے کا چیک دیا

جمعرات 3 اکتوبر 2013 20:05

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2013ء) قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے وزیر اعلی ہاؤس بلوچستان میں وزیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم نے ملاقات کی دوران حکومت آزادکشمیر اور آزادکشمیر کے عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کو زلزلہ زدگان کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر، کابینہ کے اراکین اور آزادکشمیر کے جریدہ و غیر جریدہ ملازمین کی طرف سے 4کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر اہل کشمیر کی طرف سے بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر اوقاف افسر شاہد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیاض اختر چوہدری بھی موجودتھے۔