وزیراعظم کی انسداد دہشت گردی کے قوانین شفاف اور سخت بنانے کی ہدایت

جمعرات 3 اکتوبر 2013 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2013ء) وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے موجودہ قوانین میں فوری ترمیم کرکے انہیں شفاف اور سخت بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترامیم کے امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ انسداد دہشت گردی قوانین میں سقم برداشت نہیں کیے جائیں گے ان کی وجہ سے دہشت گرد کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کے موجودہ قوانین مین فوری ترمیم کرکے انہیں شفاف اور سخت بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے قابل بھروسہ اور قابل گرفت قوانین کا ہونا ضروری ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار، پرویزرشید، زاہد حامد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :