آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیراعظم نواشریف سے ملاقات

جمعہ 4 اکتوبر 2013 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اکتوبر 2013ء) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیراعظم نواشریف سے ملاقات جاری ہے ،جس میں طالبان سیمذاکرات سے متعلق حکمت عملی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک کی سلامتی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے ۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔