ٹوبہ ٹیک سنگھ‘محکمہ جنگلات کا عملہ درخت کٹوا کر فروخت کرنے لگا ، میڈیا ٹیم کے جنگل میں پہنچنے پر لکڑی چوری کرنے والے ما فیا کے افراد بھا گ گئے، جنگل کی کٹائی میں ملوث بااثر افراد کارروائی میں رکاوٹ ہیں ‘ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ، مقا می پولیس نے اطلاع کے باوجود کا روائی نہیں کی‘ خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ،شہریوں کی وزیر اعلی سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 8 اکتوبر 2013 13:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر 2013ء) محکمہ جنگلات کا عملہ لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کٹوا کر فروخت کرنے لگا ، فاریسٹ آفیسراور ملازمین حصہ لے کر مبینہ طور پرخاموش تماشائی بن گیا ، فاریسٹ آفیسر کی مبینہ ملی بھگت سے جھنگ روڈ با ئی پاس پر قائم350ایکٹر پر محیط جنگل سے روزانہ لاکھوں مالیت کے درخت چوری کٹوا کر فروخت کئے جا رہے ہیں جنہیں گد ھا ریڑ ھیوں پر لوڈ کر کے دوسرے شہروں میں فروخت کیا جاتا ہے میڈ یا ٹیم کے جنگل میں پہنچے پر لکڑ ی چوری مافیا کے کچھ افراد لکڑ ی چوری کر فروخت کیلئے بازار لے جا رہے تھے کہ میڈ یا ٹیم کو دیکھ کر بھا گ گے ۔

جبکہ پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع دی گئی مگر کسی بھی پولیس اہلکار اور محکمہ فاریسٹ کے افسران نے توجہ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا کی نشاندہی پرڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عمران سعید نے پیڑا کے جنگل میں لکڑی چوری کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس نے تحقیقات کا عمل شروع کر دیاہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے کہا کہ جنگل کی کٹائی میں ملوث بااثر افراد کارروائی میں رکاوٹ ہیں ۔

ایک اندازے کے مطابق ایک جنگل میں چار ہزار کے قریب قد آور قیمتی درخت موجود تھے جنہیں مبینہ طور پر کا ٹ کر ما رکیٹ میں فروخت کر دیا گیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے عملہ کی ملی بھگت سے بااثر افراد سرکاری درخت کاٹ کر فرنیچر کی دکانوں پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے آفیسر اور عملہ کی ملی بھگت سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :