مارگلہ ہلز ٹنل ، خدشہ ہے منصوبے سے ماحولیات کو نقصان پہنچے گا ، سپریم کورٹ ، این ایچ اے کی پہلے سے طے شدہ رپورٹ غیر واضح ہے،بتایا جائے این ایچ اے کوئی منصوبہ شروع کررہا ہے یا نہیں ، چیف جسٹس ، ابھی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، مارگلہ ہلزپارک کی روح کیخلاف کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جائیگا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،مارگلہ ہلزٹنل کیس میں ایک اورشہری نے بھی فریق بننے کیلئے درخواست دیدی

منگل 8 اکتوبر 2013 20:42

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اکتوبر۔2013ء) سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز ٹنل ازخود نوٹس کیس نے کہا ہے کہ خدشہ ہے منصوبے سے ماحولیات کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغازپرچیف جسٹس نے نے کہا کہ این ایچ اے کی پہلے سے طے شدہ رپورٹ غیر واضح ہے، واضح بتائیں این ایچ اے کوئی منصوبہ شروع کررہا ہے یا نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاورنے عدالت کوبتایاکہ ابھی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، مارگلہ ہلزپارک کی روح کے خلاف کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ خدشہ ہے منصوبے سے ماحولیات کو نقصان پہنچے گا، درخواست گزار روئیداد خان نے عدالت کوبتایا کہ منصوبہ ترک نہیں کیا گیا اس پراب بھی اجلاس ہورہے ہیں، سماعت میں وقفہ کے این ایچ اے کے لیگل ایڈوائزرنے عدالت کوبتایا کہ چیئرمین سے رابطہ نہیں ہوسکا، کل تک جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی، جبکہ مارگلہ ہلزٹنل کیس میں ایک اورشہری نے بھی فریق بننے کیلئے درخواست دیدی ہے۔