موجودہ جاری شٹ ڈاؤن کے باعث ملک کمزور ترین ہوچکا ہے، ہمیں اس جنونی اقدام کو اب ختم کر دینا چاہئے، لیون پنیٹا

ہم موجودہ اقدام کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ٗ حکومت کو جلداز کا ادراک کرنا چاہئے، انٹرویو

منگل 15 اکتوبر 2013 14:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15 اکتوبر2013)سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ موجودہ جاری شٹ ڈاؤن کے باعث ملک کمزور ترین ہوچکا ہے ٗ ہمیں اس جنونی اقدام کو اب ختم کر دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا کہ میرے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ 17 سال قبل جو سبق ہم نے سیکھا تھا کہ آپ حکومت کو شٹ ڈاؤن نہیں کر سکتے، آپ اپنے عوام کو تکلیف میں مبتلاء نہیں کرسکتے وہ سب ہم اب بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ موجودہ شٹ ڈاؤن ہمیں مسلسل کمزور کر رہا ہے اور ہمیں جنونی اقدام کو اب ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم موجودہ اقدام کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور حکومت کو جلداز کا ادراک کرنا چاہئے۔