بھارت کی سینئر ویمن باسکٹ بال ٹیم چین میں فیبا ایشیا چمپئن شپ میں شرکت کریگی

تربیتی کیمپ 15 سے 25 اکتوبر تک چین میں منعقد ہو گا 25 ویں فیبا ایشیا باسکٹ بال چمپئن شپ 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائے گی

منگل 15 اکتوبر 2013 14:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15اکتوبر2013) بھارت کی سینئر ویمن باسکٹ بال ٹیم چین میں فیبا ایشیا چمپئن شپ میں شرکت کریگی اس ضمن میں تربیتی کیمپ 15 سے 25 اکتوبر تک چین میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین میں شیڈول تربیتی کیمپ میں 12 سینئر ویمن کھلاڑی تربیت حاصل کریں گی۔ ہماری کوشش ہے کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے جدید سہولتیں میسر آئیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے خود کو ایونٹ کیلئے تیار کر سکیں اسلئے ہم نے چین میں ان کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے 25 ویں فیبا ایشیا باسکٹ بال چمپئن شپ 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :