وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

منگل 15 اکتوبر 2013 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور سمیت آئندہ ماہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر امریکا کا دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے بنیادی ڈھانچے، تجارت اور معیشت سمیت جامع ایجنڈے پر بات چیت ہوگی جب کہ اسٹریٹجک مذاکرات سیکریٹری کی سطح پر ہوں گے