پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کردیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2013 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایڈہاک کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین کو منتخب کرنے کے لیے 5رکنی کمیٹی بنادی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی ہارون رشید، شہریارخان، نجم سیٹھی، ظہیرعباس اور نوید اکرم پرمشتمل ہوگی جبکہ وزیراعظم نوازشریف پی سی بی کے پیٹرن ان چیف مقرر ہوگئے۔