حجاج کرام آج قربانی دیں گے،بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے

منگل 15 اکتوبر 2013 14:45

مزدلفہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) آج مناسک حج کا تیسرا دن ہے،حجاج کرام آج قربانی دیں گے اوربڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔10 ذی الحج ،حج کاتیسرا روز قربانی کا دن ہوتا ہے ۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام منیٰ روانہ ہوگئے ہیں۔ مزدلفہ سے منیٰ کا فاصلہ تقریباً9 کلومیٹرہے۔

(جاری ہے)

منیٰ پہنچ کرصرف جَمرة الکْبریٰ کو ، جو سب سے بڑا جَمرہ ہے، کنکریاں ماری جائیں گی۔ اس کے بعد جانور کی قربانی کرکے اورسر منڈواکر یا بال کٹواکر حجاج کرام اپنااحرام کھول دیں گے۔ ان اعمال کے بعد وہ مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف ِزیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ لوٹ آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :