ممبئی: عدنان سمیع کو7 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

منگل 15 اکتوبر 2013 14:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو ممبئی پولیس نے 7دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ لندن میں پیدا ہونے والے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع گزشتہ 14سال سے بھارت میں مقیم ہیں۔ دوسری سابق بیو ی سے طلاق اور جائیداد کے کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، جس کی سماعت کے دوران ان کے ویزے کی مدت ختم ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔

ایک مصیبت سے نکلے نہیں تھے کہ دوسری نے آلیا۔

(جاری ہے)

44سالہ عدنان سمیع کے ویزے کی مدت 6اکتوبرکو ختم ہوگئی جس کے بعد ممبئی پولیس ایکشن میں آئی، عدنان سمیع کو فوراً بلابھیجا اور7 دن کے اندر اندر ملک چھورنے کا حکم دے دیا، انتہا پسند ہندو تنظیمیں کیسے پیچھے رہتیں، انہوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیے۔Maharashtra Navnirman Sena کے ونگ چیف Amey Khopkar نے عدنان سمیع سے ملاقات کی اور وزیزہ ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عدنان سمیع فوراً بھارت سے نکل جائیں گے اور اس وقت واپس آئیں گے جب ان کا ویزہ دوبارہ لگے گا۔ 1

متعلقہ عنوان :