کوئٹہ:کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم حملہ،چار بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی

منگل اکتوبر 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) مستونگ روڈ پر بی سی کی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں 4 بچوں سمیت15 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے گاڑی کی جانب دستی بم پھینکا جو روڈ پر گر کر زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا دھماکے سے 4بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے جنہیں کوئٹہ سے سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،سیکورٹی فورسسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔