رشید غازی قتل کیس:الشہدا فاوٴنڈیشن کا شوکت عزیز،آفتاب شیرپاوٴکو نامزد کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2013 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) الشہدا فاوٴنڈیشن نے عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔الشہدا فاوٴنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ،سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاوٴ اور وزیر مملکت طارق عظیم کو عبدالرشید غازی کیس میں ملزم نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر نامزد ملزمان میں سابق سیکرٹری دفاع ،سابق سیکرٹری داخلہ ،سابق اسٹنٹ کمیشنر اسلام آباد بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اس مقدمے میں تعاون نہیں کر رہی،آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ الشہداء فاوٴنڈیشن کے عہدے دار بیان ریکارڈ کرانے گئے تھے مگر پولیس نے بیان لینے سے انکار کر دیا، پولیس کا یہ اقدام کیس کو کمزور اور ملزم پرویز مشرف کو رہا کرانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :