نکیال سیکٹر:بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ، خاتون زخمی

منگل اکتوبر 15:48

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے نکیال سیکٹر میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ آج صبح پونے سات بجے شروع ہوا جس کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

نکیال سیکٹر کے مقام داتوٹ پر بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے شمیم نامی خاتون زخمی ہو گئی۔فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی انتظامیہ نے پولیس اور رضاکاروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :