مکرمہ ، لاکھوں فرزندان اسلام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں،قربانی کی ، سر منڈھوا کر احرام کھول دیئے ،(کل)بھی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے، بارہ ذو الحج کو حاجیوں کی مکہ کیلئے واپسی شروع ہو گی

منگل 15 اکتوبر 2013 17:59

مکہ مکرمہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں فرزندان اسلام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں،حجاج اکرام نے رمی کے بعد قربانی کی اور سرمنڈھوا کر احرام کھول دیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو حجاج اکرام مزدلفہ میں شب بسری کے بعد منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں اور رمی کے بعد قربانی کی ،سرمنڈھوا کر احرام کھول دیئے(کل)11 ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے۔

12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کیلئے واپسی شروع ہوجائیگی۔ 12 ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں دوسری جانب مقدس مقامات کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئیں ذرائع کے مطابق حجاج کرام کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے 95 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جس میں40 ہزار سپیشل فورس کے اہلکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :