کوئٹہ ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر شدت پسندوں کا دستی بم حملہ ، دو اہلکاروں اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ، زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے ،ہلاکتوں کاخدشہ ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 15 اکتوبر 2013 17:59

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر شدت پسندوں کے دستی بم حملے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کا قافلہ مستونگ روڈ پر ہزار گنجی کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے ان کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ ہے واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔