ننکانہ صاحب، ٹریکٹر ٹرالی اور گدھا گاڑی میں تصادم،3 بچے جاں بحق

منگل اکتوبر 18:02

ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء)ننکانہ صاحب کے قریب ٹریکٹرٹرالی اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ مورکھنڈا میں لاہور جڑانوالہ روڈ پر ٹریکٹرٹرالی اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں گیارہ سالہ سرفراز بارہ سالہ منور حسین اور تیرہ سالہ عظیم شامل ہیں۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

Your Thoughts and Comments