موبائل کمپنیوں کا بائیو میٹرک سسٹم لگانے پر اتفاق

منگل 15 اکتوبر 2013 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) موبائل کمپنیوں کا ملک میں سیکورٹی صورتحال کے باعث بائیومیٹرک سم ویریفیکیشن سسٹم لگانے پر اتفاق، موبائل سیکٹر نے 2011-12ء میں 133 ارب ٹیکس ادا کیا، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ملک میں 14 لاکھ افراد کو روزگار کا موقع دیا، وزیر آئی ٹی کی صدارت میں اجلاس کو بریفنگملک بھر کی موبائل کمپنیوں نے ملک میں سیکورٹی صورتحال کے باعث بائیو میٹرک سم ویریفیکیشن سسٹم لگانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا جس میں موبائل آپریٹرز، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موبائل ٹیلی کمیونیکیش سب سے زیا دہ ٹیکس ادا کرنے والا شعبہ ہے۔

(جاری ہے)

موبائل سیکٹر نے 2011-12ء میں 133 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ یہ ٹیکس دیگر ادائیگیوں کے علاوہ ہیں۔

اس کے علاوہ اس سیکٹر نے ملک میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور ملک میں 14 لاکھ افراد کو روزگار کا موقع دیا۔ اس کے علاوہ موبائل کمپنیوں نے معاشرتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ موبائل آپریٹرز نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کو سراہا اور کچھ عرصہ قبل اخبارات میں آنے والے بیانات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے سرمایہ کاروں کے ساتھ دوستانہ ماحول کی پالیسی جاری رکھنے کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :