انتہا پسندی رجحانات کے خاتمے کا واحد راستہ تعلیم ہے،شہباز شریف

ہفتہ اکتوبر 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس کو فروغ دے کر انتہا پسند انہ رجحانات کا خاتمہ کیا سکتا ہے،نومبر کے آغاز میں برطانیہ میں توانائی سیکٹر کے لئے روڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے سکاٹ لینڈ کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی ترقی حمزہ یوسف نے ملاقات کی،سکاٹج وزیر نے پنجاب میں توانائی سیکٹر خصوصاً سمال ہائیڈل ڈیمز اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے میں اظہار دلچسپی لی۔

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے،حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ا قدامات کر رہی ہے۔داسو اور بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے،شہباز شریف نے کہا کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے-گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی امپورٹ کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔لاہور میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر نالج سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔سکا ٹج وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے ساتھ توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دےنے کے خواہاں ہیں۔