احمدپورسیال:چھوٹو گینگ کا ڈاکو اسحاق چٹانی پولیس مقابلے میں ہلاک

ہفتہ اکتوبر 12:57

احمدپور سیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) احمد پور سیال میں پولیس مقابلے کے دوران چھوٹو گینگ کا ڈاکو اسحاق عرف چٹانی مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نواحی علاقے پیرعبدالرحمان میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،چھوٹو ڈکیٹ گینگ نے پولیس پر فائرنگ کر دی، دونوں جانب سے چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔گولیاں لگنے سے چھوٹو گینگ کا ڈاکو اشتہاری اسحاق عرف چٹانی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :