امریکہ کے انقلابی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں

ہفتہ اکتوبر 14:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکہ کے انقلابی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

امریکہ میں شہری آزادیوں اور سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرکی سوسے زائددستاویزات کی نیلامی نیویارک میں شروع ہوگئی۔ یہ دستاویزات 1955 سے 1960 کے درمیان مارٹن لوتھر کنگ کیساتھ بطورسیکریٹری خدمات انجام دینے والے بیلیونے فراہم کی ہیں۔ ان میں کئی غیرمعمولی آئٹمز بھی شامل ہیں جیسے مارٹن لوتھرکا ہاتھ سے لکھا ہوا خط جو انھوں نے 1959 میں بیلیوکو اس وقت لکھا تھاجب وہ بھارت کے دورے پرتھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments