روسی صوبہ پری مورئے کے پیٹر اول نامی خلیج میں روس اور جنوبی کوریا کے سرحدی محافظین کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:13

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) روسی صوبہ پری مورئے کے پیٹر اول نامی خلیج میں روس اور جنوبی کوریا کے سرحدی محافظین کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

روس کی وفاقی سلامتی سروس کے ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ کے دو روسی جہاز، روسی وفاقی سلامتی سروس کا ایک ہیلی کاپٹر اور جنوبی کوریا کی بحری پولیس کا ایک نگران بحری جہاز شروع ہونے والی ان مشقوں میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔ جنوبی کوریا کا بحری جہاز کل روسی شہر ولادی ووستوک پہنچا تھا۔سمندر میں غائب شدہ بحری جہاز تلاش کرنے، سمندر میں غیرقانونی کارروائیوں کو روکنے اور جہاز اور اس کے عملے کو بچانے کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :