امریکی صدر براک اوباما نے جے جانسن ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نامزد کردیا ، ہوم لینڈ سکیورٹی کے وسیع ادارے کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار ہے ، رپورٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکی صدر براک اوباما نے حکومت کے ایک سابق کلیدی وکیل کو ملک کی ’ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی‘ کے نئے سربراہ کے طور پر نامزد کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے جے جانسن کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر تقرری کا اعلان کیا۔ وہ ماضی میں محکمہ دفاع میں ایک چوٹی کے وکیل رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوم لینڈ سکیورٹی کے وسیع ادارے کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار ہے، جن کے فرائض منصبی میں امریکی سرحدوں کی چوکسی، بیرونِ ملک قدرتی آفات کے وقت بحالی کا کام سنبھالنے اور قومی سلامتی کے خطرات پر نگاہ رکھنا شامل ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ انھوں نے جانسن کو کابینہ کی سطح کی اس ملازمت کیلئے اِس لیے چنا کیونکہ وہ امریکہ کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے خاطر خواہ طور پر آگاہ ہیں۔صدر نے کہا کہ جانسن نے 2001ء میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کے بعد القاعدہ کی دہشت گرد تنظیم کا قلع قمع کرنے کی پالیسیوں کو مرتب کرنے اور امریکی فوج میں ہم جنس پرستی پر عائد پابندی کو ہٹانے میں مدد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :