اوباما انتظامیہ ایران کے بیرون ملک منجمد کچھ رقوم مرحلہ وار جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ،امریکی میڈیا ، ایران کی طرف سے اختیار کی گئی سنجیدگی کی سطح اور بات چیت کی ہیئت کا انداز کبھی پہلے نظر نہیں آیا ، جے کارنی ، مخصوص قسم کی تعزیرات میں نرمی کی بات ’قبل از وقت اور قیاس آرائی‘ پر مبنی ہوگی ، ترجمان وائٹ ہاؤس

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ ایران کے بیرون ملک منجمد کچھ رقوم مرحلہ وار جاری کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان پابندیوں میں کمی لائی جاسکے۔ یہ تعزیرات ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے مقصد سے لاگو کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تجویز پر عمل درآمد کے ذریعے، ایران کے اثاثوں پر قسط وار طور پر پابندی میں نرمی لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے نامعلوم اعلیٰ اہل کاروں کے حوالے سے جاری ہونے والی اِن رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر اس ہفتے جنیوا میں ہونے والی گفتگو کے بعد وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ ایران کی طرف سے اختیار کی گئی سنجیدگی کی سطح اور بات چیت کی ہیئت کا انداز کبھی پہلے نظر نہیں آیا تاہم، وائٹ ہاوٴس کی خاتون ترجمان برنادیت میھان نے کہاکہ مخصوص قسم کی تعزیرات میں نرمی کی بات ’قبل از وقت اور قیاس آرائی‘ پر مبنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :