سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد کرنے کا فیصلہ امریکہ نے نظر انداز کر دیا، سلامتی کونسل کا اہم کردار ہے مختلف، ملکوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان ، فیصلے کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ باہمی معاملات پر مل کرکام جاری رکھیں گے ، جین ساکی

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:18

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد کرنے کا فیصلہ امریکہ نے نظر انداز کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کا اہم کردار ہے مختلف، ملکوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی سے سعودی عرب کے فیصلے پر موقف پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کا اپنا فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ایک اہم کردار ہے جو وہ کئی اہم مسائل کے حوالے سے نبھاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ باہمی معاملات پر مل کرکام جاری رکھیں گے۔