انگریزی کا سب سے پہلا اخبار آکسفوڈ گزٹ نیلامی کیلئے پیش ،نیلامی پانچ نومبر کو لند ن میں ہوگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء)برطانیہ میں ساڑھے تین سو سال قبل انگریزی زبان میں شائع ہونے والا سب سے پہلا اخبار نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا۔آکسفورڈ گزٹ کے نام سے اس اخبار کی اشاعت 7 نومبر1665 کو شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

اخبار کے فرنٹ پر اس دور میں لندن میں پھیلنے والی وبا، سیاست اور فوجی کاروائیوں کی خبریں درج ہیں۔ 1966میں اخبار کا نام تبدیل کر کے لندن گزٹ رکھ دیا گیا۔ نیلام گھر انتظامیہ کے مطابق اخبار کافی پرانا ہونے کے باوجود اچھی حالت میں ہے اور اس کی قیمت کا اندازہ 15 ہزار پاوٴنڈ لگایا گیا اخبار کی نیلامی 5 نومبر کو لندن میں ہو گی۔