برازیل ، چینی کے گوداموں میں لگی آگ گئی، 4 افراد زخمی ، تین لاکھ ٹن چینی جل گئی

ہفتہ اکتوبر 14:20

برازیلیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) برازیل کے ساحلی شہر سینٹوس کی بندرگاہ میں چینی کے چھ گوداموں میں لگی آگ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ تین لاکھ ٹن چینی جل گئی۔ چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گودام برازیل کے سب سے بڑے چینی کا کاروبار کرنے والے ادارے کوپرسوکار کی ملکیت ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق ایک گودام کی چھت گرنے سے وہاں پڑے ربڑ کے میٹ میں آگ لگ گئی جو پھیل گئی اور چھ گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی پچیس گاڑیوں اور سینکڑوں فائر فائٹروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :