پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین یواے ای میں5ون ڈے اور2ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30اکتوبر،دوسرایکم نومبر،تیسرا6،چوتھا8نومبراور آخری میچ11نومبرکوکھیلا جائیگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:03

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسراٹیسٹ23اکتوبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکاپہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ30اکتوبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم شارجہ میں،دوسراون ڈے یکم نومبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں،تیسراون ڈے 6نومبرکوشیخ زیدسٹیڈیم ابوظہبی میں،چوتھاون ڈے 8نومبرکوشیخ زیدسٹیڈیم ابوظہبی میں اورپانچواں ون ڈے میچ11نومبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم شارجہ میں کھیلاجائیگاجبکہ2ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاپہلامیچ13نومبرکو اوردوسرامیچ 15نومبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلاجائیگا۔

پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، عدنان اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، خرم منظور، محمد عرفان، راحت علی، سعید اجمل، شان مسعود، عمر امین، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض گریم سمتھ انجام دیں گے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، اے بی ڈی ولیئرز، جین پال ڈومنی، فف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر ، عمران طاہر، جیک کیلس، روری کلینویلڈ، مورنے مورکل، الویرو پیٹرسن، روبن پیٹرسن، ورنن فلینڈر، ڈیل سٹین اور تھامی سولیکائل شامل ہیں۔