دوسری پی ٹی بی ایف ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اور ورچوول ایکسز کے زیر اہتمام دوسری پی ٹی بی ایف ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے کراچی کی ارینہ باؤلنگ کلب میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی چمپیئن شپ میں ملک بھر سے تین سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ اور ایمیچور کے مقابلے منعقد ہونگے۔ اس کے علاوہ سپیشل ایونٹ سپورٹس رپورٹرز کیلئے بھی ہوگا۔ آرگنائزر کے مطابق چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائز اور ٹرافیز دی جائیں گی۔