21 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2 نومبر کو منعقد ہو گی

ہفتہ اکتوبر 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو ایس اے) کے زیر اہتمام 21 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئین شپ 2 نومبر کو کراچی جمخانہ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ گرلز سوئمرز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور سوئمرز کے پاس اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سنہری موقع ہے اور وہ آگے چل کر انٹرنیشنل سطح پر بھی خود کو کامیاب ثابت کر سکتی ہیں۔ چیمپئن شپ میں سوئمرز کے درمیان چھ مختلف ایج گروپس کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :