ماریا شرا پووا کندھے کی انجری کے باعث سال کی آخری ڈبلیو ٹی اے چیمپئین شپ سے دستبردار، چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے استنبول، ترکی میں شروع ہو گی، فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کر سکنا میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے ، شراپووا

ہفتہ اکتوبر 15:04

استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ایونٹ ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئیں۔ چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے استنبول، ترکی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

شرا پووا طویل عرصے سے کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی انجری کے باعث وہ رواں برس سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں بھی شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ اپنے ایک بیان میں شرا پووا نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کر سکنا ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم ان کی تمام تر توجہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس پر مرکوز ہے اور وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :