مکمل فٹ نہیں ہوں، کورٹ واپسی کا سبب ہائی ٹیک مشینری اور ماہرین کے مشوروں نے اہم کردار ادا کیا ،رافیل نڈال

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:04

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے، ان کی کورٹ میں کامیاب واپسی کا سبب ہائی ٹیک مشینری اور ماہرین کے مشورے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں گھٹنے کی تکلیف سے ابھی تک مکمل طور پر نجات نہیں ملی، وہ اب بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں تاہم ہائی ٹیک مشینری اور پلازما تھراپی کے استعمال سے ان کی کورٹ میں واپسی ممکن ہوئی۔