نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانا ہدف ہے ،مشفق الرحیم، سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں پر سخت محنت کرنا ہو گی ،انٹرویو

ہفتہ اکتوبر 15:04

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، حریف ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کیویز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ بہت مایوس کن ہے، نیوزی لینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے لیکن ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے ہمیں اس کے خلاف ایڈونٹیج حاصل ہو گا تاہم سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں پر سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے امید ہے کہ وہ کیوی ٹیم کے خلاف سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :