قطر حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:22

کراچی /آواران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) قطر حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی نے امدادی اشیاء کراچی سے بلوچستان روانہ کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی کی آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء آواران اور ملحقہ علاقوں ڈنڈار، گیشگور، اور سالار میں امدادی ٹیموں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو نقد رقم، غذائی اجناس، ادویات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد ان کی بحالی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :