عید الاضحی کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے پردیسیوں کی واپسی کل شروع ہوگی، پیر سے عید کی تعطیلات ختم ہو جائیں گی ، معمولات زندگی دوبارہ شروع ہو جائیں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) عید الاضحی کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے پردیسیوں کی واپسی کل اتوار سے شروع ہو جائیگی جس کے بعد شہر کی رونق واپس آجائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے جس کی وجہ سے عام دنوں کے دوران شہر کی مختلف مارکیٹوں، تفریحی مقامات اور سڑکوں پر رش لگا رہتا ہے عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شہر سے چلی گئی توقع ہے کہ کل اتوار کے روز پردیسیوں کی اسلام آباد دوبارہ واپسی شروع ہو جائے گی جس سے شہر کی رونق لوٹ آئے گی۔پیر سے عید کی تعطیلات ختم ہو جائیں گی اور معمولات زندگی دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :