شام میں جاری بحران کے باعث 1607 فلسطینی جانوں سے ہاتھ بیٹھے ، ورکنگ گروپ ، فلسطینی مہاجر کیمپوں پر متعدد مرتبہ مارٹر اور فضائی حملے کئے گئے ، سینکڑوں متاثر ہوئے ، 41فلسطینی حکومتی فوج اور حریف گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران اندھی گولیوں کا شکار ہوگئے تھے ، رپورٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:26

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) شام میں فلسطینی مہاجرین کے لئے کام کرنے والے ورکنگ گروپ نے کہاہے کہ شام میں جاری بحران میں اب تک 1607فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شامی بحران کے دوران فلسطینی مہاجر کیمپوں پر متعدد بار مارٹر اور فضائی حملے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے گروپ نے بتایا کہ شہدا ء میں سے 105 مہاجر شامی حکومت کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بن کر شہید ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیمپوں سے باہر شہید ہونے والوں کی تعداد 519 رہی ہے جن میں سے اکثر کو دمشق میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ورکنگ گروپ نے بتایا کہ657 فلسطینی مہاجر کیمپوں پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں ، 41فلسطینی حکومتی فوج اور حریف گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران اندھی گولیوں کا شکار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :