اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اپنے پیاروں کی غیر موجودگی میں کٹھن زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ، میرے خاوند کی حراست کی وجہ سے ہمارا خاندان گزشتہ کئی سالوں سے عید کی خوشیوں سے محروم رہا ہے ، اسیر رہنما محمد جمال

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:27

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے خاندان اپنے پیاروں کی غیر موجودگی میں بہت کٹھن زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسیر رہنما محمد جمال نتشہ کی اہلیہ الاحلام شعراوی نے عید کے موقع پر اپنے شوہر کی طویل حراست پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے خاوند کی حراست کی وجہ سے ہمارا خاندان گزشتہ کئی سالوں سے عید کی خوشیوں سے محروم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے خاوند کو ان کے بیٹوں کی شادیوں میں بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور کہا کہ ان سب مصائب کے باوجود وہ ثابت قدم ہیں اور اپنی قوم اور عوام کی خدمت کے لئے کوشاں رہنے کا عزم کرچکے ہیں۔قانون ساز کونسل کے رکن جمال النتشہ اس وقت اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور انہیں گزشتہ کئی سالوں سے بغیر کسی مقدمے یا الزام کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :