فلپائن ، ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 19افراد ہلاک ، متعدد افراد زخمی ، ڈرائیور محفوظ ، حادثہ منیلا جانے والی بس کے ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا جس نے بس پر کنٹرول کھو دیا تھا ،رپورٹ

ہفتہ اکتوبر 16:27

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) فلپائن کے شہر منیلا کے جوب مشرق میں ایک ہائی وے پر کئی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق تین بسیں اور چار ٹرک حادثے کی زد میں آئے ہیں ، جس ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا وہاں پر لائٹس موجود نہیں تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑک کے کنارے کم سے کم دس لاشیں موجود ہیں، جنہیں صرف کیلے کے پتوں سے ڈھانپا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں ایک بس اور ایک ٹرک الٹ گیا پولیس کمانڈر چیف سپرنٹنڈنٹ جمر یپو کے مطابق اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لاشوں کو نکال رہے ہیں اور صرف ایک شخص ٹرک میں باقی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ منیلا جانے والی ایک بس کے ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا جس نے بس پر کنٹرول کھو دیا تھا۔پولیس نے واقعہ میں 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ، 34 افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق ڈرائیور اس حادثے میں محفوظ رہا ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :